ملتان روڈ پر واقع ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ گلشن، 10 سالہ علی اور 6 سالہ عمار زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو فوری طور پر نکالا اور انہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔مکان کی چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی، اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔