لاہور میں حالیہ بارش، سگیاں سب سے زیادہ 61.8 ملی میٹر بارش کے ساتھ سرفہرست

لاہور میں حالیہ بارش، سگیاں سب سے زیادہ 61.8 ملی میٹر بارش کے ساتھ سرفہرست

واسا لاہور نے شہر میں ہونے والی حالیہ بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ 61.8 ملی میٹر بارش سگیاں میں ریکارڈ کی گئی۔

واسا کے اعداد و شمار کے مطابق جیل روڈ پر 30.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 15.8 ملی میٹر اور واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اسی طرح لکشمی چوک میں 54.2 ملی میٹر، اپر مال 53.2 ملی میٹر، چوک ناخدا 52.2 ملی میٹر، فرخ آباد 53.2 ملی میٹر، پانی والا تالاب 44.4 ملی میٹر، سمن آباد 39 ملی میٹر، گلشن راوی 35.6 ملی میٹر، مغلپورہ 24.8 ملی میٹر، تاجپورہ 26.4 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن 25.4 ملی میٹر، مناواں 25.2 ملی میٹر، شادی پورہ 27.6 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن 20.8 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن 13.4 ملی میٹر، کاہنہ 10.8 ملی میٹر جبکہ ڈیفنس روڈ پر 7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دریں اثنا، ایم ڈی واسا غفران احمد شہر بھر میں جاری نکاسی آب آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچایا جا سکے۔