لاہور میں 180 ملی میٹر بارش، مون سون کا دوسرا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا

لاہور میں 180 ملی میٹر بارش، مون سون کا دوسرا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کا طوفانی سلسلہ جاری ہے، جہاں ریکارڈ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

 لاہور میں گزشتہ روز 180 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے شہری زندگی شدید متاثر ہوئی تاہم نکاسی آب کے فوری انتظامات کیے گئے۔

نکاسی آب کا فوری انتظام
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق:7 گھنٹے کی مسلسل بارش کے باوجود کم سے کم وقت میں نکاسی آب ممکن بنائی گئی۔شہر کی تمام بڑی شاہراہیں، انڈر پاسز اور حساس مقامات سے پانی نکال دیا گیا۔واسا، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ مکمل فیلڈ میں متحرک رہے۔
مون سون کی صورتحال اور نقصانات:
مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا۔
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق:

36 افراد جاں بحق
96 افراد زخمی
42 مکانات متاثر
4 مویشی ہلاک
زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت امداد فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات:
تمام متعلقہ محکمے، واسا، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ رہیں۔نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شدید موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں۔