لاہور میں 8 گھنٹے کی طوفانی بارش، 136 ملی میٹر کا نیا ریکارڈ

لاہور میں 8 گھنٹے کی طوفانی بارش، 136 ملی میٹر کا نیا ریکارڈ

لاہور میں 8 گھنٹے جاری رہنے والی شدید بارش نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جس کے دوران شہر بھر میں اوسطاً 136 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں کی ایک بڑی موسمیاتی تبدیلی قرار دی جا رہی ہے۔

 مختلف علاقوں میں بارش کی شدت مختلف رہی، جن میں نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر اور اقبال ٹاؤن و پانی والا تالاب کے علاقوں میں 175 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہنگامی اقدامات:
رپورٹس کے مطابق، اس طویل اور شدید بارش کے دوران شہر میں واساکی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے پوری طرح متحرک رہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نکاسی آب کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کی۔انہوں نے علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت جاری کی۔
فیلڈ میں حکومتی سرگرمیاں:
واسا کے اہلکار صبح 5 بجے سے مسلسل نکاسی آب کے عمل میں مصروف ہیں۔بجلی کی بار بار بندش کے باوجود پانی کے نکاس میں رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز اور متعلقہ افسران کو بھی سڑکوں پر موجود رہنے اور ٹریفک روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ بارش کے باوجود کسی روڈ پر ٹریفک جام نہ ہو۔
ماہرین کی رائے:
موسمیاتی ماہرین کے مطابق، لاہور میں اس نوعیت کی بارش ایک "تاریخی اسپیل" ہے جس کے اثرات صرف وقتی نہیں بلکہ شہری ڈھانچے، سیوریج نظام اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

شہریوں کے لئے ہدایات:
غیر ضروری سفر سے گریز کریں
بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، کھلی تاروں اور زیرآب علاقوں سے دور رہیں
واسا ہیلپ لائن یا مقامی انتظامیہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں فوری رابطہ کریں