محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلشنِ معمار میں 33، ناظم آباد 26، سرجانی ٹاؤن 12، مسروس بیس 11، کورنگی 5، یونیورسٹی روڈ 4 اور گلشنِ حدید و ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی 60 سے 85 فیصد اور ہواؤں کی رفتار 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔