لاہور(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کر دیا۔نذیر احمد جنجوعہ نے ایک مختصر اجتماع میں قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف لیا۔ ان کی تقرری امیرالعظیم کے انتقال کے بعد کی گئی ہے جو کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔