پاکستان مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ رابطے میں ہے:وزیرخزانہ

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان اپنے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے جائزے کی خاطر معتبر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں سجوانی بزنس گروپ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل فنانس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت  چیئرمین ون گروپ سید ذیشان شاہ کر رہے تھے۔ ملاقات میں ٹوکنائزیشن، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے متعلق عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے رجحانات پر غور کیا گیا۔