کینیڈین وزیرِاعظم کو مطلع کیا کہ یہ نیا نرخ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا،جوابی اقدامات پر شرح بڑھانے کی دھمکی
واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر اپنے ٹیرف حملے کو تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ اگست سے کینیڈا سے درآمدات پر 35 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا، جبکہ زیادہ تر دیگر تجارتی شراکت داروں پر بھی 15 سے 20 فیصد کے عمومی ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اد ارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک خط میں صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی کو مطلع کیا کہ یہ نیا نرخ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا اور اگر کینیڈا نے جوابی اقدامات کیے تو یہ شرح مزید بڑھ سکتی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ پر اپنے ردعمل میں وزیرِاعظم کارنی نے کہا کہ ان کی حکومت امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں کینیڈین کارکنوں اور کاروباروں کا دفاع جاری رکھے گی کیوں کہ وہ اس ڈیڈ لائن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔