فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر لیبیا پہنچے اور وہاں لیبیا کے آرمی چیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے مسائل اور دفاعی و فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں طرف نے تربیت، صلاحیت سازی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے عسکری سطح پر روابط، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔استقبالیہ کے دوران لیبیا کے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔