لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی منتظر مہدی کا فلاحی قدم، ایس پی یو اہلکاروں کے لیے جدید میس کا افتتاح کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی منتظر مہدی نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں نو تعمیر شدہ میس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری عظمیٰ سلیم، ایس ایس پی ایڈمن ضیاء اللّٰہ، کرنل محمد شاہد، ایس پی انور سعید کنگرا سمیت ایس پی یو کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی نے میس کی تعمیر پر متعلقہ افسران کی کوششوں کو سراہا۔ ان کے مطابق فورس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید سہولیات ضروری ہیں۔ یہ اقدامات اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنیں گے۔