لاہور (کرائم رپورٹر)ناقص انتظامات پر ہوسٹل میس اور معروف ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ شادمان میں ہاسٹل میس اور پی آئی اے روڈ پر واقع ریسٹورنٹ بند کیا گیا، سابق دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، پراسیسنگ ایریا میں ٹوٹے فرش پر گندا پانی موجود، حشرات مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ کچن میں چوہے، چھپکلیاں، کھلی نالیاں ،بدبودار ماحول پایا گیا۔