لاہور(آئی این پی )پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا افتتاح 19 جولائی کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین جدید ترین کوچزپرمشتمل ہوگی، جن میں آرام دہ نشستیں، ڈیجیٹل نظام، بین الاقوامی معیارکی ڈائننگ کاراورمفت وائی فائی جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔بزنس ٹرین کا مقصد مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور جدید سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔