کابل(آئی این پی )طالبان حکومت نے کابل کے وسط میں 9منزلہ تجارتی مرکز کا افتتاح کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق دہائیوں سے جنگ زدہ کابل میں تجارتی، معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔طالبان حکومت نے تین سال سے بھی کم وقت میں کثیر المنزلہ کمرشل بلڈنگ بنا کر سب کو حیران کردیا۔34ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیے گئے تجارتی مرکز میں 1300سے زائد دکانیں ہیں۔ 1,800سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے اور ایک بڑی مسجد بھی ہے۔طالبان حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے زمین ریاست نے فراہم کی جب کہ اسے سن سکائی گلوبل کمپنی نے تعمیر کیا۔اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 30 فیصد طالبان حکام کو اور 70 فیصد سرمایہ کاروں کو دیا جائے گا۔