لاہور(خصوصی رپورٹ)پروفیسر فاروق افضل نے جنرل ہسپتال میں جدید ڈرماٹالوجی بلاک اور آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت نیا بلاک بنوا کر تاریخ رقم کر دی،جدید لیزر مشینوں کی تنصیب سے مریضوں کو عالمی معیار کا علاج میسر ہو گا۔ اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ اس بلاک کے قیام سے مریضوں کو عالمی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات میسر آئیں گی اور جدید طبی آلات اور مشینری کی دستیابی سے نوجوان ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہوگااور ریسرچ کے نئے دروازے کھلیں گے۔