ڈی آئی جی ذیشان رضا کی زیر صدارت افسران کی سرزنش
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ میں ڈی ایس پی احمد عثمان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغواء ، چوری، چیک ڈس آنر، اور دھوکہ دہی کے 10 مقدمات زیر بحث آئے۔ تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔ بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی سرزنش کی اور شوکاز نوٹس جاری کیے۔ ان کے مطابق دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔