اجلاس میں ناقص تفتیش پر افسروں کی سرزنش، شوکاز نوٹس بھی جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان، ڈی ایس پی لیگل جاوید ڈوگر اور اے ڈی آئی رضوان خان نے شرکت کی۔ بورڈ میں اغوا، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی اور ضرر کے 10 مقدمات کی تفتیش سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ شہری قربان علی، منصور الحسن اور ریحانہ مبشر سمیت دیگر شہری اپنے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے بورڈ کے روبرو پیش ہوئے، جہاں تفتیشی افسران اور مقدمات کے فریقین نے اپنے اپنے م ئوقف سے افسران کو آگاہ کیا۔ بورڈ نے دونوں فریقین کا م ئوقف سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ تبدیلی تفتیش بورڈ کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، خواتین اور بچوں کے مقدمات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جبکہ تفتیشی عمل کو م ئوثر اور شفاف بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ تفتیشی افسران شفاف تفتیش کے ذریعے شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا