لاہور(خصوصی رپورٹ)ارفع کریم ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 78 ویں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ارفع ٹاور اور دفاتر کو روشنیوں، جھنڈوں اور غباروں سے سجایا گیا جبکہ رات کو بلڈنگ پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔