(کرائم رپورٹر)سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش جاری ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بوندا باندی ہے قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی ، اور دینہ ناتھ تک بوندا باندی موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو محفوظ سفر بنانے کے لیے ہر وقت موجود،بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، وائیپر، لائٹس اور بریکس کو چیک کریں، سفر سے قبل گاڑی کی مکمل جانچ کریں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر شدید بارش میں، ترجمان معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں،