اغواء برائے تاوان کیس میں جدید ٹیکنالوجی سے گرفتاری ممکن ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کی اشتہاری ملزمان کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اغواء برائے تاوان سیل لاہور نے ہنجروال کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم فیض علی لاہور پولیس کو اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ اسے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل مہارت کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اشتہاریوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سی سی ڈی کی ان کارروائیوں سے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔