ڈولفن پولیس نے 7 عدالتی مفرور پکڑ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قصور، اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو گزشتہ 9 برس سے چکمہ دینے والے 7 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سال 2016 میں چوری، ڈکیتی اور گاڑیاں چوری کرنے کے مقدمات درج تھے تاہم وہ طویل عرصے سے عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔گرفتار ملزمان گزشتہ 9 سال سے عدالتی مفرور تھے اور مختلف علاقوں میں روپوشی اختیار کیے ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف قصور، اوکاڑہ اور لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری، ڈکیتی اور وہیکلز چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔گرفتار عدالتی مفروروں میں تنویر، اسلم، شاہ میر، اکرم اور دیگر شامل ہیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ٹاؤنشپ، گارڈن ٹاؤن، مناواں، گوالمنڈی سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ پولیس ایپ کی مدد سے اب تک سینکڑوں اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہیجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔