واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کے لء چار شرائط عائد کرنا چاہتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ان شرائط میں افزودہ یورینیئم کی ایران سے مکمل منتقلی، مقامی سطح پر یورینیئم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی حد بندی اور علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا شامل ہیں۔امریکی میڈیا نے مزید دعوی کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے۔