قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا کے مابین مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم

متاثر ہونے والے طلبا کے لیے انتظامیہ ہوسٹلز میں رہائش کے حوالے سے سہولت فراہم کرئے گی،پانچ رکنی کمیٹی تشکیل 
اسلام آباد(آئی این پی)قائد اعظم یونیورسٹی میں انتظامیہ اور طلبا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا کے مطالبات منظورہوگئے جس کے بعد طلبا نے احتجاج ختم کر دیا۔منسوخ ہونے والے پیپر 20 جنوری سے لیکر 28 جنوری تک منعقد ہوں گے جبکہ نئے ہوسٹل بنانے کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کیسربراہ وی سی قائد اعظم یونیورسٹی ہوں گے۔کچی آبادی میں متاثر ہونے والے طلبا کے لیے انتظامیہ ہوسٹلز میں رہائش کے حوالے سے سہولت فراہم کرئے گی،ہوسٹل 12 کی شفٹنگ 30 جنوری کو کی جائے گی۔