اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری‘بچوں سمیت77فلسطینی شہید

بھوک اور پیاس سے بھی 10افراد دم توڑ گئے‘فلسطین کوریاست تسلیم کیا جائے:برطانوی سفارتکار
غزہ (آ ئی این پی )غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرگیا  ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد بھوک اور پیاس کے باعث شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 111 ہو چکی ہے جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔ادھر اسرائیلی افواج کی تازہ بمباری میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 25 ایسے افراد شامل تھے جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔