اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، جنوبی لبنان کے 37دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

 جنگی طیاروں نے عربسلیم، آرزون اور خرائب کو نشانہ بنایا،قصبے شہابیہ کا پورا محلہ بمباری کے نتیجے میں تباہ ہو گیا
بیروت(آئی این پی)اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے لبنان کے 37دیہات کو صفحہ ہستی سے ہٹا دیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں،تازہ ترین میدانی پیش رفت میں اسرائیلی طیاروں نے جیہ کے علاقے پر پرتشدد حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا، جن میں عربسلیم، آرزون اور خرائب شامل ہیں، لبنان کے جنوب میں واقع قصبے شہابیہ کا ایک پورا محلہ اسرائیلی بمباری میں تباہ ہو گیا ہے۔لبنانی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے مطابق 37 جنوبی قصبوں میں 40,000 سے زیادہ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔