یہ کہنا قابل ازوقت ہے شاہ محمودقریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے   شاہ محمود قریشی سے متعلق یہ کہنا قابل ازوقت ہیکہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے،انکے خلاف اب بھی پانچ سے چھ مقدمات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاشاہ محمود قریشی ابھی باہر نہیں آ رہے،ہم سب فسطائیت کا شکارہیں اس میں کسی کیلئے کوئی استثنی نہیں،اس لیے کسی قسم کا کوئی غلط مفروضہ نہ قائم کیا جائے،منصوبہ سازملک عدلیہ اور نظام کیساتھ جو کررہے ہیں وہ ہمارے سامنے ہے،یہ ایسی صورتحال ہے جس کو قبول نہیں کرنا چاہیے