سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، عیادت کی

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا 
لاہور ( خصوصی رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کی پی کے ایل آئی ہسپتال میں عیادت کی اور ان سے اہم ملاقات کی۔ سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے کے باعث گزشتہ چند روز سے پی کے ایل آئی میں زیرِ علاج ہیں۔ اس سے قبل فواد چودھری، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور دیگر رہنما بھی ہسپتال میں ان کی عیادت کے لیے پہنچے تھے۔ ان رہنمائوں نے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کی موجودہ قیادت پر تنقید بھی کی تھی۔