وزیر اعلی پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا کی خود نگرانی کر رہی ہیں :سیکرٹری داخلہ

 ترقیاتی منصوبے میرٹ پر مکمل کئے جائیں، نفرت جرم سے اور مجرم سے نہیں کے اصول پر کاربند رہیں
 لاہور(سپیشل پورٹر )سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز جیل ریفارمز ایجنڈا کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں جیلوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں، پنجاب بھر میں 34 جاری اور 4 نئی ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے، منصوبوں کی مجموعی لاگت 28 ارب ہے اور 9 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔سیکرٹری داخلہ نے اجلاس میں بتایا کہ ترقیاتی منصوبے 100 فیصد میرٹ پر مکمل کیے جائیں، نفرت جرم سے اور مجرم سے نہیں کے اصول پر کاربند رہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ مون سون میں ڈینگی سے بچا کے اقدامات یقینی بنائیں، ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھائیں ورکنگ میں بہتری لائیں، جیل اصلاحات پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔