راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلی پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں:عظمی بخاری

لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلی پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ اپنے بیان میں  عظمی بخاری نے کہا  راولپنڈی میں واسا سمیت دیگر اداروں کے پاس تمام وسائل موجود ہیں، اگلے چند گھنٹوں میں راولپنڈی سے پانی کلیئر ہو جائے گا۔