کراچی:میر رضا کے والدین کا تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد، وزیراعظم اور وزیر اعلی سے براہ راست نگرانی کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی )نوجوان مقتول تاجر میر رضا کے والدین نے نئی تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلی سے براہ راست نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 29 جولائی کو مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان تاجر میر رضا علی کے والدین نے اپنے وکیل جبران ناصر کے توسط سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور پولیس کے اعلی حکام سے اپنے بیٹے کے قتل کیس کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کا مطالبہ کر دیا ۔