بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے:علیمہ خان
راولپنڈی(آئی این پی)بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔