مشرق وسطیٰ بارے ابھی ہمیں خود کچھ نہیں معلوم کہ اصل صورتحال کیا ہے: جنرل سیکریٹری
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگرچہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے سابق چیئرمین کی رہائی کی تحریک کا اعلان کر رکھا ہے لیکن تحریک کا مقصد یہ نہیں ہم کسی مخصوص چوک کی طرف آئینگے بلکہ تحریک ایک ہمہ جہتی عمل کا نام ہے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے ابھی ہمیں خود کچھ نہیں معلوم کہ اصل صورتحال کیا ہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین کی آنکھ کے تیسرے انجکشن لگانے کے حوالے پارٹی اور خاندان کے ساتھ کو رابطہ نہیں کیا انہیں خفیہ طریقے سے رات کی تاریکی میں کسی کو بتائے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضع ہے کہ جب تک فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی نہیں ملتی کوئی بھی طریقہ ہمیں قابل قبول نہیں جب تک عوام کو ان کے مقبول لیڈر سے نہیں ملنے دیا جاتا تب تک امن مشکل ہے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سابق چیئرمین کی رہائی تحریک کا اعلان کیا ہوا ہے اس حوالے سے سابق چیئرمین نے سارا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے ہم نے تمام معاملات کو فرصت سے آگے لیکر چلنا ہے تحریک کا مقصد یہ نہیں ہم کسی مخصوص چوک کی طرف آئینگے تحریک ایک ہمہ جہتی عمل کا نام ہے اور ہماری تحریک پورے ملک کی تحریک ہے لوگ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں ہم عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے مشرق وسطی میں جاری صورتحال پر کوئی بات کرنا قبل از وقت ہے وائٹ ہاؤس سے جو بات سامنے آئی یے ایران نے اسے انکار کیا ہے ابھی ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ اصل صورتحال کیا ہے