بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کر کے باہر آنے کے کئی مواقع ملے لیکن ایسا نہیں کیا :میڈیا سے گفتگو
حیدر آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے بہت سے ایسے مواقع آئے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر نکل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔حیدرآباد کے گھمن ہائوس میں صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے ڈیل کی اور کوئی لندن گیا، کوئی کہیں گیا۔انہوں نے کہا ہم ایک قطرہ سندھ دھرتی کے پانی کا نہیں جانے دیں گے، ہم سندھ کی ہر تحریک کا ساتھ دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں جو گم ہو گئے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں