ڈی آئی خان فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے

 دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے‘ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں:وزیراعظم
راولپنڈی(آئی این پی )سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن  کے دوران   فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا  ا ور  اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کرلیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسر کی جانب سے یہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔  ہلاک ہونے والے   دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے،دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورآپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے ۔ ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے‘ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔