بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی‘لورالائی،دوشنبے (آن لائن)سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع لورالائی اور کیچ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائیاں کیں۔وزیراعظم نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد4 ہندوستانی سپانسر دہشت گرد مارے گئے، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، مارے گئے