مستونگ: فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

مستونگ / راولپنڈی (آن لائن)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے چار انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔۔آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہر دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔