مہم چلانا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے:عطاء تارڑ

بانی کے دونوں بیٹے  لوگوں کو بتائیں ان کے والد کو کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے
قوم کو بتائیں  آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کئے:وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے  مہم چلانا بانی پی ٹی آئی  کے بیٹوں کا حق ہے، وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا  9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں 190 ملین پائونڈز کیس میں سزا ہو گئی۔ 190 ملین پائونڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کیے