مینڈیٹ چور گروہ عوام کے حقِ حکمرانی پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار میں آیا:شیخ وقاص اکرم

مینڈیٹ چور گروہ عوام کے حقِ حکمرانی پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار میں آیا:شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے مینڈیٹ چوری کرنے والے عناصر پر شدید تنقید کی ہے۔

ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ "مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت اور دستور کے خلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔" انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ کی چوری سے اقتدار حاصل کرتا رہا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب بھی عوام کے حقِ حکمرانی پر ڈاکہ ڈالا گیا، اس گروہ نے مجرموں کے ٹولے کی شکل میں مرکزی کردار ادا کیا۔ترجمان نے عوام کے حقِ حکمرانی کو یقینی بنانے اور جمہوری اقدار کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کرے گی اور ان عناصر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔