عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کے خلاف اپیل تیار

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کے خلاف اپیل تیار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلیں تیار کرلی ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ یہ اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اپیل کی تیاری کے دوران وکلاء نے اپنے مؤقف میں یہ استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عمران خان و بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی درخواست کی جائے۔ اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں فیصلہ سنایا گیا۔وکلاء کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اور NCA حکام کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا۔

 اپیل میں مزید کہا گیا کہ استغاثہ مکمل طور پر اپنے دلائل پیش کرنے میں ناکام رہی، اور اس کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔اس اپیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کی جائے گی اور ان کے وکلا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عدالت نیب کی تفتیشی خامیوں کی وجہ سے اس کیس کا دوبارہ جائزہ لے۔