اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سنا جانے کے لیے کیس مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے تحریری حکم میں کہا کہ کورٹ پالیسی کے مطابق کیس کو جلد ممکن حد تک مقرر کیا جائے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نیب کیس کو طول دینے کے لیے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہا ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے حوالے سے سماعت جلد عمل میں آئے گی۔