حماس نے غزہ جنگ بندی کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا

حماس نے غزہ جنگ بندی کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا ہے۔

 یہ خواتین اسرائیلی فوج سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی رہائی کے بدلے اسرائیل میں قید 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ رہائی پانے والی خواتین کے نام ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، لیری لباگ اور کارینا اریئیو ہیں۔ رہائی کے موقع پر فلسطین اسکوائر میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس سے قبل 19 جنوری کو حماس کے عسکری ونگ القسام کے جنگجوؤں نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں اسرائیلی یرغمالی خواتین کو انٹرنیشنل ریڈکراس کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔یہ قیدیوں کا تبادلہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی اور بدلے میں اسرائیل 1,900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔اس معاہدے کے تحت مزید یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوجیوں کی غزہ سے واپسی کی توقع ہے، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان جاری تنازعے میں کمی کی امید ہے۔