حماس نے غزہ سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی ہے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گاڈارڈ (Meny Godard) کی لاش وصول کی ہے، جس کے بعد اسے اسرائیلی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق، یہ لاش غزہ سے ملنے والی تازہ ترین یرغمالیوں میں شامل ہے۔ اس سے قبل بھی، غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے معاہدے کے تحت، حماس نے تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کے علاوہ متعدد یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کی ہیں۔ اس معاہدے کے بدلے میں، اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔