چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں نوسربازی کی واردات، ملزموں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ نواحی گاؤں 39 بارہ ایل میں سرکاری ملازم حسنین کو عبدالوقاص، عبدالستار اور اسکی بیوی کنیز نے دھوکہ سے 15 ہزارروپے ایزی پیسہ بھیج کر اس پر بھتہ خوری کا الزام لگادیا اور زیادتی کاجھوٹا مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے میں درخواست دے دی۔ پولیس نے ملزموں کی نوسربازی پکڑ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔