خاتون پر تیزاب پھینکنے کا کیس،ملزم کی معافی،فیصلہ محفوظ

 چھوٹی بچی کے چہرے پر گر جاتا تو اسکا مستقبل تباہ ہو جانا تھا:عدالت
لاہور(عدالتی رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  خاتون اور اسکی بیٹی پر تیزاب پھینکنے   کے کیس پر سماعت کی۔ شیخوپورہ سے خاتون اپنی بیٹی اور بیٹے سمیت عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا   بتاو بی بی کیا ہوا تھا؟ جس پر  بتایا گیا   میرے دیور نے تیزاب پھینکا تھا. عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا   کیا کام کرتے ہو؟ کیوں پھینکا تیزاب؟  ملزم نے بتایا   پاوں لگ گیا جس کی وجہ سے تیزاب گر گیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایسے تو نہیں ہوتا، ہم یہاں تیزاب کا ڈرم رکھ کر اس پر پاوں مارتے ہیں پھر دیکھتے ہیں تمہارے پر گرتا ہے یا نہیں، چھوٹی بچی کے چہرے پر گر جاتا تو اسکا مستقبل تباہ ہو جانا تھا۔خاتون نے موقف اختیار کہ اس نے ملزم کو مشروط معاف کر دیا۔عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔