6 افراد پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ محل پولیس نے دکان پر بیٹھے 6 افراد پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم نے پانچ روز قبل گالی گلوچ اور بدتمیزی کی رنجش پر متاثرین پر تیزاب پھینکا تھاایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او رنگ محل فرح مشتاق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاپولیس کے مطابق دو زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ چار افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او فرح مشتاق اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی