لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاوٓن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ نشتر کالونی کے علاقہ میں خاتون سواری کے انتظار میں حاجی پارک سٹاپ پر موجود تھی، ملزم اچانک سٹاپ پر آیا اور خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، تیزاب گرنے کی وجہ سے خاتون کا بائیاں کان اور جسم کے دیگر حصے جل گئے۔ ایس پی ماڈل ٹاوٓن نے بتایا کہ ملزم متاثرہ خاتون کا شوہر ہے اور گھریلو ناچاقی پر تیزاب پھینکا تھا، ملزم واقعہ سے قبل بھی خاتون پر تشدد کر چکا ہے جس کی بابت تھانہ نشتر میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم یوحنا یونس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاوٓن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔