جناح مارکیٹ کے نئے پلان سمیت ریونیو جنریشن کے مختلف کیسز منظور
لاہور( کرائم رپورٹر )وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کارواں سال کاپہلااجلاس ہواجو5گھنٹے جاری رہا۔اجلاس میں چودھری شہبا زاحمد وائس چیئرمین واسا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ممبر ایل ڈی اے اتھارٹی و ممبر صوبائی اسمبلی حسان ریاض، نعیم صفدر، ممبر ٹیکنیکل عبدالحنان اور اکبر شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں جناح مارکیٹ ٹاون شپ کے نئے پلان اور سوک سنٹر قائد اعظم ٹاو?ن کی ری پلاننگ،جوہر ٹاون ،قائداعظم ٹاون اور گجر پورہ میں ریونیو جنریشن کے مختلف کیسز کے لینڈ یوز کنورڑن کی منظوری دی گئی۔ گجرپورہ میں تجاوزات سے خالی کر ائی گئی زمین کی ری پلاننگ اورایل ڈی اے کی مختلف پراپرٹیز پر پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ جوائنٹ وینچر کی پروپوزل مانگنے کی منظور ی دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے معاہدے میں توسیع و نئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی ہائرنگ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹیپا میں سب انجینئرز کی بھرتی کا ایجنڈا موخر کر دیا گیااورایل ڈی اے ملازمین کے پلاٹ کوٹہ کے مسئلہ پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ایل ڈی اے یو ڈی ونگ کے ڈیوٹی پر مامور ڈرائیور زکو پانچ ہزارروپے ماہانہ، اوور ٹائم الاونس دینے کی منظوری دی گئی۔