ایل ڈی اے سٹی :ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے درخواستیں طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے سٹی ہا ئوسنگ سکیم کے جناح اور اقبال سیکٹر کی اراضی ایکوائر کرنیکافیصلہ کر لیا گیا۔ایل ڈی اے سٹی میں مزید ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔گورننگ باڈی کے پچھلے اجلاس میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی، باڈی نے مزید ڈویلپمنٹ پارٹنرز بھی رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلوں کی بنیاد پر ایل ڈی اے نے ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے درخواستیں طلب کر لیں۔جناح سیکٹر کو مکمل کرنے کیلئے مزید 1503 کنال اراضی ایکوائر کرنا باقی ہے۔