کراچی(آئی این پی )جوڈیشل کمیشن نے میر رضاکے2بزنس پارٹنرز ،2دوستوں اور آن لائن کار ڈرائیور کو آج (جمعرات کو)طلب کرلیا۔جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنرمحمد احمداور عبداللہ کو سمن جاری کردیئے،میر رضا کے دوست رزاق اور حثیم کو بھی جوڈیشل کمیشن نے طلب کرلیا ۔جوڈیشل کمیشن نے ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل اورایس ایچ او فیروز آباد کوبھی سمن جاری کردئیے ہیں جبکہ آن لائن ڈرائیور احسان کو بھی طلب کیاگیاہے۔ پولیس افسران ،بزنس پارٹنر اور دوستوں کو آج 3ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔