لاہور(کرائم رپورٹر)پسند کی شادی کے لئے بھاگ کر آئے لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے والے مرکزی ملز م کوگرفتار کرلیا گیا۔ملزم تنویر کاہنہ میں ٹریس کرکے گرفتار کیاگیا، مقتول اظہار اور مقتولہ بھوش پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، لڑکی کے گھر والے ناراض تھے جس کی وجہ سے دونوں بھاگ کر لاہور آگئے۔مقتولین کوٹ لکھپت چندرائے روڈ پر ماموں کے کرایہ کے فلیٹ میں مقیم تھے،ملزم تنویر مقتول کاچچازادبھائی ہے ،ملزم نے قتل سے قبل دونوں کو نشہ آور دوا پلائی۔