خواتین نے بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق متعلقہ حکام کو آگاہ کیا
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں خواتین کے مسائل کو براہ راست سننے اور ان کے حل کے لیے پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں 600 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صحبت پور، سبی اور ہرنائی میں منعقدہ کھلی کچہریوں کو خواتین کے حقوق، بنیادی سہولیات اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔کھلی کچہریوں میں خواتین نے اپنے بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ شرکا نے اپنے علاقوں میں خواتین کو درپیش مشکلات اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کیں